بیوی کی دھمکی سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/30 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بیوی کی دھمکی سے عاجز آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ میرپیٹ پولیس حدو میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں35 سالہ موہن کرشنا نے کل رات اپنی بیوی کو واٹس ایپ مسیج دینے کے بعد پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ موہن کرشنا نے خودکشی سے قبل بیوی سے بات کرنے کیلئے ویڈیو کال کیا لیکن اس کی بیوی نے شوہر کے فون کا کوئی جواب نہیں دیا۔ موہن کرشنا پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا جو بڑنگ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ گذشتہ ایک ماہ سے اس کی بیوی مائیکے میں تھی جو طلاق کی دھمکی دے رہی تھی۔ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا اور جھگڑے کے بعد لاونیا مائیکے چلی جاتی تھی۔ ع