بیوی کے انسٹا گرام بنانے پر اعتراض کرنے والے شوہر کا قتل

   

بیگوسرائے: سوشل میڈیا کے جنون کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے اہل خانہ کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ فیس بک ،انسٹاگرام ریلز بنانے اورلائکس و کمنٹس حاصل کرنے کیلئے لوگوں سے لڑنے کیلئے بھی تیار ہو رہے ہیں۔ کچھ تو مارنے مرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر ریلز نہ بنانے کے معاملہ پر ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بہار کے بیگوسرائے میں ایک شخص کو اس کے سسرال والوں نے مبینہ طور پر اس وقت قتل کر دیا جب اس نے وائرل گانوں پر انسٹاگرام ریلز بنانے پر اپنی بیوی کے جنون پر اعتراض کیا۔متاثرہ مہیشور کمار رائے نے چھ سال قبل رانی کماری سے شادی کی تھی اور ان کا پانچ سال کا بیٹا ہے۔