بیوی کے گھر چھوڑنے سے دل برداشتہ شوہر کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جھگڑے کے بعد بیوی کے گھر چھوڑنے سے دل برداشتہ ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ ایم بکشا پتی نے خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق بکشاپتی ، گنڈی مائسماں علاقہ کے ساکن بالرام کا بیٹا تھا جو 12 سال قبل بیوی بچوں کے ہمراہ ضلع میدک سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا ۔ گذشتہ روز میاں بیوی میں پیسوں کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد بیوی بچوں کو لے کر گھر سے چلی گئی ۔ اس بات سے بکشاپتی شدید دل برداشتہ ہوگیا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع