بیٹی نے ماںکو زندہ جلادیاحبیب نگر میں افسوسناک واقعہ

   

حیدرآباد/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے حبیب نگر علاقہ میں ایک بیٹی کی جانب سے اپنی ماں کو زندہ جلادینے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس دلخراش واقعہ میں پولیس حبیب نگر نے ماںکا بیان قلمبند کیا اور اس بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ پولیس کے مطابق افضل ساگر کی ساکن خاتون 65 سالہ کامبلے تیجا بائی جو کامبلے رام کی بیوی تھی۔ اس کا اکثر بیٹی چندرا کلا سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ جھگڑوں سے تنگ آکر بیٹی چندرا کلا نے 17 اگسٹ کو پٹرول چھڑک کر اپنی ماں تیجا بائی کو آگ لگادی۔ شدید جھلسی ہوئی حالت میں تیجا بائی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس نے بیٹی کے خلاف بیان دیا اور دوران علاج فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع