بیٹی کی عاشق کے ساتھ فراری اور شادی کرنے پر دلبرداشتہ باپ کی خودکشی

   

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) بیٹی کی عاشق کے ساتھ فراری اور محبت کی شادی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 56 سالہ راجندر پرساد جو لالہ گوڑہ میں رہتا تھا ۔ 5 ماہ قبل راجندر پرساد نے بڑی بیٹی کی شادی کی تھی اور پریشان تھا ۔ اس شخص کی چھوٹی بیٹی گذشتہ دنوں گھر سے فرار ہوگئی تھی اور اس نے عاشق کے ساتھ محبت کی شادی کرلی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر راجندر پرساد نے خودکشی کرلی۔ لالہ گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع