بیٹے کیلئے حصول انصاف تک چین سے نہیں بیٹھوں گی : روہت ویمولا کی والدہ

   

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) روہت ویمولا جو حیدرآباد یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر تھے، جنہوں نے 2016ء میں خودکشی کرلی تھی، اس خودکشی پر بہت بڑا سیاسی ہنگامہ کھڑا ہوا، ان کی والدہ نے آج کہا کہ ان کے بیٹے کیلئے حصول انصاف تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ وہ اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گی تاوقتیکہ حیدرآباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو برطرف کیا جائے۔ روہت کی خودکشی کے ساتھ ہی طلبہ کے ایک گروپ نے وائس چانسلر اپا راؤ کو برطرف کرکے فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد ان کے اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روہت ویمولا کی والدہ رادھیکا ویمولا نے اپنے بیٹے کی موت کی برسی کے موقع پر الزام عائد کیا کہ اپا راؤ کے ظلم کی وجہ سے میرے بیٹے نے خودکشی کی۔