بیکانیر کے سابق شاہی خاندان کی راج ماتا کا دیہانت

   

جئے پور :بیکانیر کے سابق مہاراجہ ڈاکٹر کرنی سنگھ کی اہلیہ و سابق راجماتا سشیلا کماری کا آج دیہانت ہو گیا۔ سشیلا کماری کا 10 مارچ کی رات طویل علالت کے باعث انتقال ہو گیا۔ وہ 94 برس کی تھیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات 12 مارچ کو پورے شاہی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی اور نعش کو بیکانیر کے جوناگڑھ قلعے میں رکھا گیا ہے تاکہ لوگ ان کی آخری جھلک دیکھ سکیں۔ بیکانیر ایسٹ کی رکن اسمبلی سدھی کماری نے 10 مارچ کی رات ہاسپٹل میں اپنی بیمار دادی کی عیادت کی جہاں وہ زیر علاج تھیں۔