جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا اچانک معائنہ
حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین نے بیگم پیٹ اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مسافرین کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ڈیویژنل منیجر سکندرآباد اے کے گپتا اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ارون کمار جین نے مسافرین سے بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں ریلوے اسٹیشنوں کے ترقیاتی منصوبہ پر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ جنرل منیجر نے ریلوے سہولتوں کے بارے میں مسافرین سے ان کے تجربات اور تاثرات معلوم کئے۔ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر ون اسٹیشن ون پراڈکٹ اسٹال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹکٹ بکنگ آفس کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹاف ممبرس اور مسافرین سے بات چیت کی۔ انہوں نے اسٹیشن پر راک گارڈن کا معائنہ کیا۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیشن کی دونوں جانب ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے جنرل منیجر نے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ مسافرین نے ریلوے کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ر