بیہوشی کی دوا دے کر لوگوں کو لوٹنے والی گرفتار

   

میکسیکو سٹی : امریکی شہر لاس ویگاس کی پولیس کو ان متاثرین کی تلاش ہے جو 43 سالہ خاتون کے ’رومانس فراڈ‘ کا شکار ہو کر خطیر رقوم سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ارورہ فیلپس مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپس کے ذریعہ مردوں کو اپنے جال میں پھنساتیں اور پھر انہیں بیہوشی کی ادویات دے کر ان کے پیسے چْرا کر رفو چکر ہو جاتی تھیں۔امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے درخواست کی ہے کہ جو افراد ان کے ’رومانس سکینڈل‘ کا شکار ہوئے ہیں وہ سامنے آئیں تاہم، ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ارورہ فیلپس نے متاثرہ افراد کو بیہوشی کا ٹیکہ لگا کر ان کی گاڑیاں چوری کیں، بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالی اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے لگڑری اشیاء اور سونے کی خریداری کی۔43 سالہ خاتون اس وقت میکسیکو میں زیرِ حراست ہیں اور انہیں وائر فراڈ اور شناخت کی چوری سمیت 21 الزامات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ارورہ فیلپس پر ایک شخص کی موت کا بھی الزام ہے۔