حیدرآباد 30 اپریل (پریس نوٹ) بی آر ایس رکن پارلیمنٹ بی وینکٹیش نیتا اور سابق وزیر ای پدی ریڈی (تلگو دیشم ) نے آج مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ آج بی آر ایس کے ممتاز لیڈر اور موجودہ ایم پی اور ریاست کے سابق وزیر پدی ریڈی نے مرکزی وزیر برائے سیاحت، ثقافت جی کشن ریڈی، صدر تلنگانہ بی جے پی اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ اس موقع پر پداپلی کے موجودہ ایم پی۔ بی وینکٹیش نیتا و سابق وزیر ای پدی ریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی نارائن ریڈی منتھنی حلقہ کے مزدور یونین لیڈر کانتھا ریڈی ۔ بھوپال پلی لائبریری آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین راجیش نائک بی آر ایس جوبلی ہلز، کانگریس قائدین کے ساتھ مسٹر مروگن نے پارٹی شال پہنا کر بی جے پی میں خیر مقدم کیا۔ بی جے پی کے اقلیتی قائد میر فراست علی باقری نے تمام قائدین کی آج بی جے پی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جماعت بی جے پی میں آپ کا استقبال ہے ۔ آج سے آپ بی جے پی خاندان کا حصّہ بن گئے ہیں۔آپ پر بڑی ذمہ داری آ رہی ہے ملک کے 120 کروڑ عوام کو ساتھ لیکر سب کا ساتھ سب کا وکاس کے مقصد کو پورا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا لوک سبھا انتخابات میں شکست کے خوف سے بی آر ایس، کانگریس بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور دونوں بی جے پی کو روکنے خفیہ اتحاد کرچکے ہیں ۔ فراست علی باقری نے کہا کہ ہم سب ان جماعتوں کا سامنا کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کو مزید ترقیافتہ اور خوشحال بنانے میں پوری توانائی صرف کر دیںگے ۔