بی آر ایس حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کی پابند عہد

   

معذورین کے وظیفہ میں ایک ہزار کا اضافہ ، منچریال میں کلکٹریٹ کا افتتاح چیف منسٹر کے سی آر کا خطاب

منچریال /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر اعلی تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے نو تعمیر شدہ ضلع کلکٹریٹ منچریال کی عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔ شام 7 بجے ذریعہ ہیلی کاپٹر منچریال کے قریب نسپور کے مقام پر وزیر اعلی پہونچے جہاں پر گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی چنور و ضلع بی آر ایس صدر مسٹر بالکا سمن نے کے سی آر کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ کے سی آر وہاں سے ضلع کلکٹریٹ کے قریب نو تعمیر شدہ بی آر ایس ضلع منچریال کے دفتر پہونچے جہاں پر انہوں نے مولانا مفتی شکور احمد قاسمی امام و خطیب جامع مسجد منچریال اورنائب قاضی منچریال جناب محمد مظفر الدین جو خصوصی مدعوئین میں شامل تھے ۔ ضلع کلکٹریٹ کے افتتاح میں شامل کرتے ہوئے ان سے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ قبل ازیںمسٹر کے سی آر نے بی آر ایس آفس میں ضلع منچریال بی آر ایس صدر مسٹر باگا سمن کو صدر کی کرسی پر فائز کیا ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر ضلع کلکٹر منچریال مسٹر بی سنتوش کو کے سی آر نے ان کو کرسی پر براجمان کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیڑ مسٹر اندرا کرن ریڈی رکن لوک سبھا پداپلی مسٹر وینکٹیش رکن اسمبلی منچریال مسٹر این دیواکر راؤ ڈی سی پی منچریال ، پولیس عہدیدار و اعلی سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلی نے ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت ریاست کو ہمہ جہتی ترقی کی پابند عہد ہے اور اعلان کیا کہ آئندہ ماہ سے معذورین کے ماہانہ وظیفہ میں 1000 ایک ہزار روپئے کے اضافہ کا اعلان کیا ۔ پسماہ طبقات کے مختلف پیشہ سے وابستہ افراد کو ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر توٹہ پلی منڈل کے کے مرلی پشپہ کمار کو کے سی آر نے ایک لاکھ روپئے کا چیک عطا کیا ۔ وزیر اعلی نے بی جے پی اور کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی حکومتوں نے سنگارینی کو نقصانات میں ڈھکیل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت سنگارینی کمپنی کو ترقی کی طرف لے جانے کی پابند عہد ہے ۔ کمپنی کو ہر قیمت پر خانگیانے سے روکنے کی مساعی کی جائے گی ۔ جلسہ عام میں عوام اور پارٹی قائدین کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔