بی ایس ایف کی آزادی کے امرت مہوتسوپر سائیکل ریالی

   

جالندھر : بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی بیداری کے لیے ‘بی ایس ایف سائیکل ریالی- 2022’ کا انعقاد کیا۔ اس سائیکل ریلی کا ایک اور مقصد نوجوانوں کو بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز میں شمولیت کی طرف راغب کرنا ہے ۔ بی ایس ایف سائیکل ریلی کو بی ایس ایف پوسٹ اوکٹروئی، سچیت گڑھ سے جموں فرنٹیئر، بی ایس ایف کے تحت مکیش سنگھ، آئی پی ایس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، جموں و کشمیر نے جمعرات 13 اکتوبر کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے بی ایس ایف افسران اورمعززین شہری بھی موجود تھے ۔ اس ریلی میں بی ایس ایف کے 19 سائیکل سوار شامل ہیں اور یہ سبھی جموں، پنجاب، راجستھان اور گجرات کے 25 شہروں سے گزرتے ہوئے 32 دنوں میں تقریباً 2112 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے ۔