بی ایس پی سیاسی پارٹی کے ساتھ ایک تحریک بھی: مایاوتی

   

لکھنؤ:29 اگست(سیاست ڈاٹ کام)بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جنوبی ہندوستان کی پانچ ریاستوں کے پارٹی ذمہ داروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں کہا کہ بی ایس پی ایک سیاسی پارٹی کے ساتھ ساتھ امبیڈکر تحریک بھی ہے جس کے لئے پوری محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔تاکہ بابا صاحب کے خوابوں کو پورا کیا جاسکے ۔جنوبی ہند کی پانچ ریاستوں تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں پارٹی کی تیاریوں و کیڈر پروگرام روپورٹ لینے کے بعد بی ایس پی سپریمو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان ریاستوں کو بھی یو پی کی طرز پر ہی کیڈر کی بنیاد پر چل کر اپنی طاقت بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ بی ایس پی ہی واحد پارٹی ہے جو ملک کے کروڑوں غریبوں ، مزدوروں و دیگر محنت کش لوگوں کے ساتھ ساتھ دلتوں،پچھڑوں و مذہبی اقلیتوں وغیرہ کی امید کی کرن ہے ۔جنوبی ہند کی ریاستوں میں سیلاب کی خوفناک تباہی کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے پارٹی کے لوگوں سے اپیل کی کہ ان سے جہاں تک ہو سکے وہ غریبوں و کافی ضرورت مندوں کی ہر قسم کی مدد کی کوشش کریں۔