بی ایس پی کی 16امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے لوک سبھا الیکشن کے لئے 16امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کردی ہے ۔پارٹی جنرل سکریٹری میوالال گوتم کے ذریعہ جاری فہرست میں سات سیٹوں پر مسلم اور تین پر پسماندہ ذات کے امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔جاری لسٹ کے مطابق سہارنپور سے ماجد علی، کیرانہ سے شری پال سنگھ، مظفرنگر سے دارا سنگھ پرجاپتی، بجنور سے بجندر سنگھ، نگینہ (محفوظ) سے سریندر پال سنگھ، مرادآباد سے محمد عرفان سیفی، رامپور سے ذیشان خان، سنبھل سے شولت علی، امروہہ سے مجاہد حسین، میرٹھ سے دیوورت تیاگی، باغپت سے پروین بنسل، گوتم بدھ نگر سے راجندر سنگھ سولنکی، بلندشہر(محفوظ) سے گریش چندر جاٹو، آنولہ سے عابد علی، پیلی بھیت سے انیس احمد خان عرف پھول بابو اور شاہجہاں پور(محفوظ) سے دودرام ورما کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا الیکشن میں اترپردیش میں پہلے مرحلے میں مغربی اترپردیش کی آٹھ سیٹوں بشمول کیرانہ، مظفرنگر، پیلی بھیت، سہارنپور، بجنور، نگینہ، رامپور اور مرادآباد پارلیمانی حلقوں پر ووٹ 19اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔