بی بی سی کے بااثر خواتین کی فہرست میں شاہین باغ کی بلقیس دادی کو ملی جگہ

,

   

نئی دہلی۔ بلقیس دادی جو شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون 2019کے خلاف احتجاج کے بعد سرخیوں میں ائی ہیں کا اب نام بی بی سی کے دنیامیں 100بااثر او رمتاثرکن خواتین میں شامل ہوگیاہے۔

مذکورہ ناشر نے ان کا نام اس لئے فہرست میں شامل کیاہے کیو نکہ بلقیس دادی نے 82سال کی عمر میں سی اے اے کے خلاف احتجاج میں حصہ لیاتھا۔ صحافی او رمصنف رانا ایوب نے انہیں ”پسماندگی کاشکار لوگوں کی آواز“ کا نام دیاہے۔

ٹائم میگزین کی فہرست
یہاں پر اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ بلقیس دادی کا نام اس سال کی 100بااثر لوگوں کی فہرست میں ٹائم میگزین نے نے شامل کیاہے۔

ٹائم میگزین کی فہرست میں وزیراعظم نریندر مودی کانام موجود رہنے کی بات جاننے کے بعد بلقیس دادی نے کہاتھا کہ”میں وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتی ہوں جس کا نام بھی فہرست میں شامل کیاگیاہے۔

وہ بھی میرا بیٹا ہے۔ اگر کیاہوا میں نے انہیں جنم نہیں دیاہے۔ میری بہن نے جنم دیاہے۔میں کی خوش حال زندگی او رعمر درازی کے لئے دعاگو ہوں“۔

بلقیس دادی
بلقیس دادی جو شاہین باغ کے احتجاج میں پیش پیش رہی ہیں کا تعلق اترپردیش کے ہاپور سے ہے۔

گیارہ سال قبل ان کے شوہر کا انتقال ہوگیاہے فی الحال وہ شاہین باغ میں اپنے بہوؤں اور پوترا پوتریوں کے ساتھ مقیم ہیں