بی جے پی ، بھگوان کو دھوکہ دینے والی پارٹی

,

   

کانگریس کی وجہ ملک میں غربت میں اضافہ ،کویتا کی پریس کانفرنس
جگتیال18؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع میں رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کما رکی سرکاری رہائش گاہ واقع دھرور کیمپ میں رکن پارلیمنٹ حلقہ نظام آباد کے۔کویتا نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حالیہ انتخابات میں تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی شاندار کامیابی حاصل ہوئی 88نشسیتں حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے صدر کے چندرا شیکھر راو نے ملکی سطح پرفیڈرل فرنٹ کے تحت بہترین حکمرانی جو ملکی سطح پر عوام کو غربت کے خاتمہ کو دور کرنے کیلئے فکر مند ہے۔ کانگریس پارٹی 60حکمرانی کی ،بی جے پی 10 سال حکمرانی کی ، یہ دو پارٹیاں ملک کو خسارے میں لاکر چھوڑا ہے۔ ہمار ا ملک جمہوری ملک ہے۔ اتنا بڑا ملک رہنے کے باوجود ملکی سطح پر عوام مختلف مشکلات سے دوچار ہورہی ہے، دیگر ممالک چھوٹے رہنے کے باوجود وہاں کی عوام خوشحال زندگی گذار رہی ہے، بی جے پی،پارٹی نے نوٹ بندی نوٹ بدلی ،اورجی ایس ٹی لاگو کرکے عوام کو پریشان کیا ۔ اور ملک کو غربت دہانے پر لے گئے، بی جے پی ،پارٹی بھگوان کو دھوکہ دینے والے پارٹی ہے ۔ بی جے پی ،اور کانگریس پارٹی نے غریبی ہٹاو کا جو نعرہ لگایا بلکہ ملک بھر میں غریبی بڑھادی ہے۔ الیکشن کے موقع پر مندر کا نعرہ یاد آتا ہے،اور بھگوان کو ٹوپی پہنانے کا کام کرتے ہیں۔ کئی سالوں سے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔