بی جے پی آفس کے روبرو این ایس یو آئی کارکنوں کا احتجاج

   

رکن اسمبلی رگھونندن راؤ سے معذرت خواہی کا مطالبہ، احتجاجی قائدین گرفتار
حیدرآباد۔6۔ جون (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ سے معذرت کا مطالبہ کرتے ہوئے این ایس یو آئی کارکنوں نے بی جے پی دفتر کے روبرو احتجاج منظم کیا۔ جوبلی ہلز واقعہ کی متاثرہ لڑکی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔ این ایس یو آئی ضلع رنگا ریڈی کے صدر وشنو وردھن ریڈی کی قیادت میں کارکن بڑی تعداد میں اچانک بی جے پی آفس پہنچ گئے اور رگھونندن راؤ کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی ۔ بی جے پی آفس پر تعینات پولیس کو کانگریس کارکنوں سے نمٹنے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔ پولیس اور احتجاجی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا ۔ بی جے پی دفتر کے روبرو صورتحال کشیدہ ہوگئی اور بی جے پی آفس میں موجود کارکنوں نے جوابی نعرہ بازی کی۔ این ایس یو آئی قائدین نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی تصاویر وائرل کرتے ہوئے رگھونندن راؤ نے ملزمین کی مدد کی ہے۔ رگھونندن راؤ کو عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے پولیس سے رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ر