بی جے پی ایم ایل اے نے مساجد کے لائوڈ اسپیکر کی فہرست طلب کی

,

   

علی گڑھ : اتر پردیش میں لائوڈاسپیکر کا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔شہر علی گڑھ سے بی جے پی کے ایم ایل اے مکتا راجہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) کو خط لکھ کر مساجد میں نصب لاؤڈ اسپیکر کے بارے میں فوری معلومات مانگی ہیں۔ خط میں انہوں نے پوچھا ہے کہ کتنی مساجد میں لاؤڈا سپیکر ہیں۔ انہوں نے اے ڈی ایم سے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مساجد میں نصب لاؤڈاسپیکر کی شدت کے بارے میں بھی جانکاری مانگی ہے۔علی گڑھ کے ایم ایل اے نے اے ڈی ایم کو لاؤڈ اسپیکروں کی جانچ کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ ایم ایل اے نے اپنے خط میں کہا ہے کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کی آواز کی شدت کی جانی چاہیے۔ایم ایل اے نے پوچھا ہے کہ کیا مساجد میں صبح 5 بجے سے پہلے کی اذان عدالت کی ہدایت کے مطابق ہے؟ اگر نہیں تو اس سلسلے میں اب تک کیا کارروائی ہوئی؟