بی جے پی دور حکمرانی میں گلبرگہ میں جرائم کی تعداد دوگنی

   

کلیدی عہدوں پر پوسٹنگ کاروبار بن گئے، سابق وزیر پریا ملک کھرگے کا الزام

گلبرگہ : علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے ممتازکانگریسی لیڈر،رکن اسمبلی و سابق وزیر کرناٹک مسٹر پریانک کھرگے نے ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ کے دفتر میں منعقدہ ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کی حکمرانی کے دوران ضلع گلبرگہ میں سابق میںکانگریسی دور حکومت کے مقابلہ میں جرائم کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے ۔ میںیہ دعویٰ نہیںکرتا کہ جس وقت ریاست کرناٹک میںکانگریس اقتدار میں تھی اس وقت گلبرگہ میںجرائم نہیںہوا کرتے تھے ۔ لیکن اب بی جے پی کے دور اقتدار میں شہر گلبرگہ میں جرائم کی رفتار نہایت تیز ہوگئی ہے ۔ اعداد شمار کے مطابق کانگریس کے دور میں 23قتل ہوئے تھے تو اب بی جے پی کے اقتدار میں 58قتل ہوئے ہیں ۔اسی طرح قاتلانہ اقدام کے کانگریسی دور حکومت میں 39معاملات درج کئے گئے تھے جبکہ بی جے پی کے دور حکومت میں اب تک 100اقدام قتل کے معاملات درج کئے جاچکے ہیں ۔ اسی طرح ڈاکوں اور چوریوںکی تعداد 35سے بڑھ کر 63ہوگئی ہے ۔ دن دھاڑے نقب زنی کے سابق میں 23معاملات ہوئے تھے جب کہ موجودہ حکومت کے دوران 33معاملات درج کئے جاچکے ہیں ۔ اسی طرح رات کی نقب زنی کے واقعات 63سے بڑھ کر اب 130ہوگئے ہیں ۔ سرکاری اعداد شمارکے مطابق کانگریس کے دور حکومت میں اغوا کے 13معاملات درجہوئے تھے جبکہ موجودہ بی جے پی حکومت کے اقتدار تلے 39معاملات درج ہوئے ہیں ۔ اسی طرح جنسی استحصال کے سابق میں 44معاملات درج ہوئے تھے جو اب بڑھ کر 69ہوگئے ہیں ۔عصمت ریزی کے واقعات 3سے بڑھ کر7ہوگئے ہیں ۔ بچوں سے متعلق جنسی جرائم کی تعداد 13سے 33ہوگئی ہے۔ اسی طرح منشیات سے متعلق جرائم جو پہلے 3تھے اب 19ہوگئے ہیں ۔ دلتوںپر مظالم کی تعداد جو پہلے 23تھی اب بی جے پی کے دور اقتدار میں 44ہوگئی ہے ۔ جوے کے سابق میں 210معاملات درج ہوئے تھے جبکہ بی جے پی کے اقتدار میں جوے کے 367معاملات درج ہوئے ہیں ۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ ان کے دعووئوں کا جرائم کی فہرست سے تقابل کیا جاسکتا ہے ۔ مسٹر پریانک نے اس معاملہ میںیہ الزام بھی عائد کیا کہ جرائم کی تعداد میںاضافہکا سبب مجرموں اور بی جے پی لیڈروںکے آپسی تعلقات بھی ہیں ۔ پریانک نے کہا کہ کہ منتخب بی جے پی قائیدین پیسہ بنانے کے لئے سیاست کو ایک اچھا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔کلیدی عہدہ داروںکے تبادلے اور کلیدی عہدوںپر پوسٹنگ بھی ایک کاروبار بن گیا ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ ایک پولیس کانسٹیبل کے تبادلہ سے لے کر ایک ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ تک کے لئے نرائخ کا کارڈ مختص کیا گیا ہے ۔ جب ایک عہدہ دار اپنے تبادلہ کے لئے ان قائیدین کو پیسہ ادا کرتا ہے تو یقینی طور پر وہ اپنے سرمایہ کی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے کے بھی طریقے تلاش کرتا ہے ۔ نشہ آور ادویا کا کاروبارکرنے والوں ،ریتی کی فروخت اور بلیک مارکیٹ کرنے والوں ، حق تلفی کرنے والوں اور دیگر اسی طرح کے مجرموں کو بلا جھجک اپناکاروبار کرنے کے لئے چھوٹ دینے کے نتیجہ میں جو رقومات ملتی ہیںان میںسے ایک حصہ وہ اپنے سیاسی استادوں کے لئے بھی رکھ چھوڑتے ہیں ۔ یہی سب کچھ آج کل گلبرگہ میں ہورہا ہے۔