بی جے پی رکن اسمبلی کی د ل کا دورہ پڑنے سے موت

   

لکھیم پور:اترپردیش کے لکھیم پور۔کھیری کی گولا سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے اروند گری کے اچانک موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جب وہ لکھنؤ جا رہے تھے تو سدھولی (سیتا پور) میں اپنی کار میں دل کا دورہ پڑنے سیموت ہوگئی ایم ایل اے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد لکھنؤ لے جایا جا رہا تھا، لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ گری گولا اسمبلی سیٹ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اسی دن ایم ایل اے اروند گری اپنے اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے نکلے تھے۔ جہاں انہوں نے عہدیداروں سے میٹنگ کی اور منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ ادھر آج صبح ان کی موت کی خبر سے پارٹی میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایم ایل اے گری کی موت سے بی جے پی کو بڑا دھچکالگا ہے ۔