بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن نے کہاکہ ہندوستان ایک ہندو راشٹرا ہے

,

   

نئی دہلی۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن نے کہاکہ ہندوستان ایک’ہندو راشٹرا‘ ہے کیونکہ ملک کی مجموعی آبادی میں ہندوؤں سو کروڑ ہیں۔ لہذا یقینی طور پر ہندوستان ایک ہندو راشٹرا ہے۔ یہاں پر کئی مسلم اور عیسائی ملک ہیں۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے مذکورہ رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ یہ شاندار بات ہے کہ ہمارے پاس ایک ملک ہے ”بھارت“ تاکہ ہم اپنی ثقافت کوزندہ رکھ سکیں“۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں شہریت (ترمیم بل) کے متعلق دیوالیہ پن کا شکار ہیں تو انہوں نے استفسار کیاکہ ”اگرمسلمانوں اور عیسائیوں کے ممالک ہوسکتے ہیں تو کیوں ایک ہندو ؤں کا ملک نہیں ہوسکتا“۔

اسی متعلق واقعہ میں مملکتی وزیربرائے داخلی امور نتیانند رائے قبل ازیں پارلیمنٹ میں بتایا کہ نیشنل رجسٹرار برائے شہریت(این آرسی) کو مذہبی خطوط پر نہیں قائم کیاجائے گا۔

ہوم منسٹرامیت شاہ نے کہا ہے کہ قومی سطح پر این آر سی کو سٹیزن(ترمیم) بل پیش کرنے کے بعد متعارف کروایاجائے گا۔

قبل ازیں یونین کابینہ نے شہریت (ترمیم) بل کو منظوریت دیدی ہے جس کے ذریعہ پاکستان‘ افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ’ہندوؤں‘بدھسٹ‘ جین‘پارسی‘ سکھوں کو فوری طور پر ہندوستان کی شہریت فراہم کرنے کی منشاء ہے‘ جو وہاں پر مذہبی تعصب کاشکار ہیں