بی جے پی سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے’: سماجوادی ایم ایل سی کے گھر پر چھاپے کے بعد اکھلیش یادو نے دیا بیان

,

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ان کی پارٹی کے ایم ایل سی پشپراج جین عرف پمپی جین کے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے کئے گئے چھاپوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے قنوج سمیت کئی اضلاع میں سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پشپراج جین عرف پمپی جین کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے۔ اکھلیش نے کل قنوج میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی ان سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یوپی کے اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے، اس سے پہلے وہ مغربی بنگال، کرناٹک، تمل ناڈو میں انتخابات سے پہلے ایسا کر چکی ہے۔ اکھلیش نے کہا، ‘ہم نے انتخابات میں چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہے، بی جے پی نے ایجنسیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہے۔’ جب تمل ناڈو میں الیکشن ہوئے تو وہاں چھاپے مارے گئے، مہاراشٹر میں ایسا ہوا، اب وہاں الیکشن ختم ہو گئے تو اب وہاں کیوں نہیں چھاپہ مار رہے؟