بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش کا دعوی‘ کرونا ختم ہوگیاہے

,

   

لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ذریعہ ممتا بنرجی دراصل بی جے پی کے خلاف سازش کررہی ہے اور عوامی جلسہ عام کرنے سے پارٹی کو روک رہی ہیں‘ اپنے دعوؤں میں دلیپ گھوش نے یہ بات کہی ہے

کلکتہ۔مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کا دعوی ہے کہ عالمی وباء ختم ہوگئی ہے اور ریاست بھر میں لاک ڈاؤن یوردیگر تحدیدات جوں کے توں باقی ہیں۔

انہوں نے مزید دعوی کیاہے کہ آنے والے سال کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر خاص طور پر بی جے پی کو عوامی جلسہ عام کاانعقاد کرنے سے روکنے کے لئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اس کاطرح کے اقدامات اٹھائے ہیں۔

چہارشنبہ کے روز ہوگلی ضلع میں ایک ریالی سے خطاب کے دوران گھوش نے اس کا طرح دعوی پیش کیاتھا۔ اس ریالی میں سماجی دوری کا کوئی خیال نہیں رکھا گیاتھا۔

وہ بھی ایسے وقت میں جب 95000یومیہ معاملات کے ساتھ ملک دوسرے مقام پر پہنچ گیاہے اور ریاست میں یومیہ 3000معاملات درج کئے جارہے ہیں