بی جے پی نے ’شاہ رخ خان‘ مہیش بھٹ کو ’نشانہ‘ بنایاہے: ممتا بنرجی

,

   

ممتا نے کہا ’ہمیں ایک بے رحم غیر جمہوری پارٹی کا سامنا ہے‘۔
ممبئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک تیز حملہ کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہاکہ ملک کو ”بے رحم اور غیر جمہوری“ پارٹی کا سامنا ہے جس نے بالی ووڈ کی شخصیتوں جیسے اداکار شاہ رخ خان اورہدایت کار مہیش بھٹ کو ”نشانہ بنایا“ ہے۔

بنرجی نے بڑی تعدادمیں اکٹھا لوگ جس میں 50کے قریب نامور سماجی تنظیموں کے ممبران‘ بشمول سیاسی وسماجی قائدین‘ ریٹائرڈ ججس‘ دانشوارن‘ فلمی ہستیاں‘اوردیگر شعبوں سے وابستہ افراد ہیں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”ہمیں بے رحم اور غیر جمہوری پارٹی مذکورہ بی جے پی کا سامناہے۔

اگر ہم متحد ہوکر آگے بڑھیں گے تو ہم جیتیں گے“۔ایک سوال کے لئے انہوں نے کہاکہ ”مہیش جی کو نشانہ بنایاگیا‘ یہاں تک شاہ رخ خان بھی اور دیگر کئیلوگ۔

اس کے بعد بھی اگر ہمیں جیتنا ہے تو ہمیں بات کرنا ضرور ہوگا اورجہاں ضرورت پڑے وہاں جدوجہد کرنا بھی ہوگا۔ آپ رہنما ئی کریں اورہمیش مشورہ دیں بطور ایک سیاسی جماعت“۔اس بات پر زوردیتے ہوئے کے بی جے پی سے مقابلہ کے لئے ایک مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے‘ بنرجی نے کہاکہ ”ہندوستان انسانی ہمدردی سے محبت کرتا ہے‘ طاقت سے محبت نہیں کرتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی پارٹیاں جیسے شیو سینا مہارشٹرا میں جو ایک ریاستوں میں ایک مضبوط نمائندگی پیش کررہی ہے انہیں بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے متحدہ جدوجہد میں شامل ہونا چاہئے۔

اپنے ممبئی کے دور وزہ دورہ کے موقع پر مذکورہ ترنمول کانگریس سربراہ نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹائیگور کی چھترپتی شیو اجی مہاراج پر لکھی ہوئی نظم کو یاد کیا اور کہاکہ ”بنگال اور مہارشٹرا کے درمیان میں پہلے سے ایک پل موجود ہے“۔

این سی پی کے سینئر قائد اور وکیل مجیدمیمن نے حال ہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے کئے گئے مشاہدے کا حوالہ دیا‘ کئی قوانین پارلیمنٹ میں عجلت کے ساتھ پیش کئے گئے جو عوام کے لئے فائدہ مند نہیں ہیں اور عدالتوں میں انہیں چیالنج کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال اورمہارشٹرا ایک ساتھ لوک سبھامیں 90سیٹیں رکھتے ہیں اور ’جئے بنگال‘ جئے مہارشٹرا‘مہارشٹرا میں سینا‘ این سی پی‘ کانگریس اتحاد کے ساتھ این سی پی صدر شراد پوار کی قیادت میں بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

میمن نے زوردیا کہ ”مذکورہ مہارشٹرا کی مثال جہاں پر سینا اورکانگریس جیسی پارٹیاں عوام ہدف پر ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کررہی ہے تو ملک میں کہیں پر بھی اس طرح کا تجربے ایسے ہی نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوگا“۔

اس میٹنگ میں سابق ہائی کورٹ جج شافی سعید پرکار او رابھئے ایم تھاپسی‘ سینئر وکیل میمن‘ گیت کار جاوید اختر‘ ہدایت کار بھٹ‘ دانشوار بھول چندرا مانگیکر‘ سدھیندرا کلکرنی‘ ایس بالا کرشنن‘ اور ایاز میمن‘ اداکار شترو گھن سنہا‘ سوار بھاسکر‘ اور رچا چڈھا‘ کامیڈین منور فاروقی سماجی جہدکار وید یا چوہان‘ جاوید آنند اور میدھا پاٹیکر‘ مصنف شوبھا دی‘ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی تھی۔

بنرجی نے اپنے دوروزہ اس دورے کے موقع پر این سی پی سربراہ پوار‘ سینالیڈر ایم سنجے راؤت‘ وزیر سیاحت ادتیہ ٹھاکرے سے ملاقات ہوئی او رجمعرات کی صبح وہ مغربی بنگال واپس لوٹ گئیں۔