بی جے پی نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ حکومت بنائی : این سی پی

   

ممبئی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی تنقید کی جبکہ مودی نے شرد پوار کو نیشنل کانفرنس کے ساتھ رہنے کا الزام عائد کیا ۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کبھی بھی انتخابات علیحدگی پسندوں کے ساتھ لڑنے کا اعلان نہیں کیا تھا اورا س نے ہمیشہ انتخابات دستور کے مطابق لڑے ہیں۔ بی جے پی وہ پارٹی ہے جس نے پی ڈی پی کے ساتھ حکومت بنائی تھی جو علیحدگی پسندوں کی تائید کرتی ہے ۔ نواب ملک نے کہا کہ یو پی اے اتحاد میں کوئی علیحدگی پسند جماعت نہیں ہے ۔ نیشنل کانفرنس نے کبھی بھی انتخابات علیحدگی پسندوں کے ساتھ لڑنے کی بات نہیں کی ۔ اس نے ہمیشہ دستور کے مطابق انتخابات میں مقابلہ کیا ہے ۔ در اصل بی جے پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو علیحدگی پسند نظریات رکھنے والی اور ان کی تائید کرنے والی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بناتی ہے ۔ بی جے پی سجاد لون کے ساتھ کام کرتی ہے جن کے علیحدگی پسند نظریات ہیں۔ بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ حکومت بنائی جس نے علیحدگی پسندوں کی تائید و حمایت کی ہے ۔ سجاد لون جموں و کشمیر کے سابق ایم ایل اے ہیں اور وہ عوامی کانفرنس کے سربراہ ہیں۔