بی جے پی نے محمود غزنوی ہونے کا ثبوت دیدیا: کانگریس رکن اسمبلی

,

   

غزنوی نے سب کچھ لوٹ کر کچھ چھوڑ دیا تھا، چوہان حکومت نے کچھ بھی نہیں چھوڑا
بھوپال 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے لاہر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ایک رکن اسمبلی گوئند سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی خود کو ’محمود غزنوی‘ کی دادا ثابت کرچکی ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی نے اپنے استدلال پر دلیل بیان کرتے ہوئے کہاکہ ’محمود غزنوی نے جب قبضہ کیا تھا تو سارے ہندوستان میں تباہی مچایا تھا۔ سومناتھ مندر کو لوٹ لیا تھا اور چند چیزوں کو چھوڑ دیا تھا… لیکن بی جے پی کچھ بھی نہیں چھوڑی‘۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کے زیرقیادت کانگریس حکومت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے کیوں کہ … شیوراج چوہان کی زیرقیادت سابق بی جے پی حکومت نے محمود غزنوی کی طرح ساری ریاست کو لوٹ لیا تھا‘۔