بی جے پی کوٹہ کی عدم اجرائی پر جاٹ لیڈرس بی جے پی کی مخالفت اور مایاوتی کی تائید کریں گے۔

,

   

دھرم ویر چودھری اے ائی جے ایم بی ایم کے چیف کوارڈینٹر نے یہ کہاکہ مذکورہ تنظیم کمیونٹی سے کہاہے کہ وہ اپنے اراکین پارلیمنٹ سے ’’ جوتوں‘‘ کے ساتھ استقبال کریں کیونکہ وہ پارلیمنٹ میں جاٹ تحفظات کے مسلئے کو اجاگر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

نئی دہلی۔ ملک بھر سے جاٹ لیڈرس نے ایک روز قبل اسبات کااعلان کیاہے کہ اگر ان کا تحفظات کامطالبہ پورا نہیں ہوتا ہے تو مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو شکست فاش کریں۔

کل ہند جاٹ تحفظات بچاؤ مہااندولن( اے ائی جے اے بی ایم اے)سے تعلق رکھنے والے اترپردیش‘ راجستھان‘ ہریانہ ‘ دہلی اور مدھیہ پردیش نے کہاکہ اس حکومت ہمارے تحفظات کے مطالبات کو قبول نہ کرتے ہوئے سماج کودھوکہ دیا ہے ‘ اس کے بجائے انہوں نے اونچی ذات والوں ’’ اندرون ایک ہفتہ‘‘ دس فیصد تحفظات فراہم کردیا۔

تقریباتین سال قبل ہوئے جاٹ احتجاج برائے تحفظات اس قدر پرتشدد ہوگیاتھا کہ ہریانہ میں تیس لوگوں کی موت ہوگئی‘ اترپردیش کے لیڈرس نے پرزور انداز میں کہاکہ وہ ان کے سماج کے لوگوں سے کہیں گے مایاوتی ریاست میں ووٹ دیں کیونکہ واحد بی ایس پی سربراہ نے ہریانہ میں 2016کے احتجاج کے دوران جاٹ سماج کے خلاف حکومت کی کاروائی کی سختی کے ساتھ مذمت کی تھی۔

دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ائی جے اے بی ایم کے چیف کوارڈینٹر دھرم ویر چودھری نے کہاکہ’’ یوپی اے حکومت نے ہماری مرکزی ملازمتوں میں تحفظات فراہم کئے تھے ۔

مگر اس کو سپریم کورٹ میں چیالنج کیاگیا‘ موجودہ این ڈی اے حکومت نے جان بوجھ کر اس کیس کو آگے نہیں بڑھایا اور حکومت کے احکامات منسوخ ہوگئے۔ اس کے بعد سے نریندر مودی حکومت نے صرف بھروسہ دلایاہے۔

میں حکومت کو آگاہ کرتا ہوں کہ جاٹ کو مزید گمراہ نہ کریں۔ ہم 131حلقوں میں مہم چلائیں گے جہاں پر جاٹ سماج کی قابل قدر آبادی ہے تاکہ بی جے پی کو شکست دے جائے‘‘۔

دھرم ویر چودھری اے ائی جے ایم بی ایم کے چیف کوارڈینٹر نے یہ کہاکہ مذکورہ تنظیم کمیونٹی سے کہاہے کہ وہ اپنے اراکین پارلیمنٹ سے ’’ جوتوں‘‘ کے ساتھ استقبال کریں کیونکہ وہ پارلیمنٹ میں جاٹ تحفظات کے مسلئے کو اجاگر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

چودھری کے مطابق مرکز نے وینکیا نائیڈو کے زیر قیادت 2015میں جاٹ تحفظات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی‘ مگر اس کمیٹی کا ایک اجلاس بھی منعقد نہیں کیاگیا۔

جاٹ لیڈرس نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم نریند رمودی او ربی جے پی صدر امیت شاہ کے ساتھ انہوں نے کئی بار ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ2015مارچ میں ہوئی ملاقات اور یوپی انتخابات کے دوران بی جے پی صدر امیت سے ان لیڈران کی ملاقات بھی شامل ہے۔

چودھری نے کہاکہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی نے 26مارچ2015کو اپنے گھر میں ملاقات کی اور کہاکہ تم بہادر سماج ہو اور ہم تمہیں بہتر انداز سے تحفظات فراہم کریں گے ۔

یوپی الیکشن کے پیش نظر امیت شاہ نے کہاکہ ہم آپ لوگوں کو تحفظات فراہم کریں او رہم نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔ مگر بی جے پی اپنی بات پر قائم نہیں رہی‘‘۔ایک او رجاٹ لیڈر ڈاکٹر پریم کمار نے کہاکہ ’’ ہم نے ہزاروں جلسہ اور اجلاس کئے ہیں۔

ہمارے کئی لڑکے جیلوں میں بند ہیں۔ مگر کچھ نہیں ہوا ۔ جب اعلی ذات والوں کو تحفظات کی فراہمی کا معاملہ آیاتو حکومت نے ساتھ دنوں میں اس کو پورا کردیا۔ ہم سالوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ ہریانہ میںیہ اہم مسئلہ ہے۔ اس کا سیاسی اثر پڑے گا‘‘