بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دینگے :راہول

,

   

امیٹھی: 23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس کا ہدف بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کو اقتدار سے باہر کرنے کا ہے اور اس نیک کام میں سبھی کا بھرپور تعاون مل رہا ہے ۔ دو روزہ دورے پر بدھ کو یہاں پہنچے مسٹر راہول نے کہا‘‘بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی صدر اکھلیش کا میں احترام کرتا ہوں،انہوں نے اپنا اتحاد بنایا ہے اور ہم تینوں کا ہدف بی جے پی کو شکست فاش دینا ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے ساتھ ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ ہمیں کانگریس پارٹی کی نظریات کے لئے لڑائی لڑنی چاہئے ۔ ہم اترپردیش میں پوری طاقت سے لڑیں گے ۔ اگر ایس پی۔بی ایس پی بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے نوجوانوں کے سپنوں کو پرینکا گاندھی اور جیوتی رادتیہ سندھیا پورا کریں گے ۔ پرینکا کی انٹری سے کانگریس کے نظریات اترپردیش میں تیزی کے ساتھ پھیلیں گے ۔ پرینکا ایک محنتی اور باصلاحیت قیادت دینے میں کامیاب ہوں گی۔ راہول گاندھی نے کہا‘‘ مجھے خوشی ہے کہ وہ اب میرے ساتھ کام کریں گی، ریاست کی بدحالی کے لئے موجودہ اور سابقہ حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اترپردیش کو بہت پیچھے ڈھکیل دیا ہے ۔ پرینکا گاندھی اور جیوتی رادتیہ سندھیا اب یہاں کے لئے کام کریں گے اور ریاست کو آگے لے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ‘‘ میں نے پرینکا گاندھی اور جیوتی رادتیہ سندھیا کو اترپردیش کی کمان سونپی ہے ۔ اس قدم سے ریاست میں نئے اور مثبت سوچ کا فروغ ہوگا۔ ‘‘مسٹر راہول نے کہا کہ گانگریس پارٹی نظریات کی لڑائی لڑ رہی ہے ۔ پارٹی بیک فٹ پر کہیں نہیں کھیلے گی، کانگریس پارٹی ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلتی ہے ۔کانگریس سربراہ نے کہا کہ ریاستی عوام، نوجوان اور کسانوں نے بہت وقت برباد کیا ہے ۔ اس ریاست میں اقتدار کی باغ ڈور بی جے پی کو سونپ دیا ہے ۔ بی جے پی نے ریاست کو برباد کردیا ہے ۔کانگریس اترپردیش کو سب سے اعلی ریاست بنانا چاہتی ہے اس کے لئے عوام کو کانگریس کی مدد کرنی چاہئے۔