ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا پارتھا سارتھی سے ایک کروڑ اور دیگر ذرائع سے بھی متعدد عطیات
حیدرآباد۔یکم۔جون۔(سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کو قومی سطح پر سیاسی عطیہ کے نام پر موصول ہونے والا چندہ سال 2020-21 کے دوران 477.54 کروڑ تک پہنچ چکا ہے جو کہ الکٹورل بانڈ کی فروخت کے علاوہ ہے۔ انفرادی عطیہ دہندگان کے ذریعہ بی جے پی کو موصول ہونے والے چندہ کی تفصیلات جو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر موجود ہے اس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے لئے چندہ دینے والوں کی تعداد اور رقم دونوں میں ہی اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے ذریعہ رکن راجیہ سبھا بننے والے بنڈی پارتھا سارتھی ریڈی نے بی جے پی کو ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے جبکہ اربندو ریالٹی اینڈ انفراسٹرکچر کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو 5کروڑ روپئے عطیہ دیا گیا ہے اور ان کے دفتر واقع حیدرآباد کے پتہ سے دیئے گئے 3کروڑ روپئے علحدہ ہیں اگر اس کا بھی شمار کرلیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں بی جے پی کو اربندو ریالٹی اینڈ انفراسٹرکچر کی جانب سے 8کروڑ روپئے عطیہ دیا گیا ہے۔وساکا انڈسٹریز کی جانب سے جو حیدرآباد میں ہے بی جے پی کو 3 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا گیا ہے اور ناٹکو فرما نے 1.5 کروڑ کا عطیہ دیا ہے۔ حیدرآباد کی ہی کمپنی ایم بی جی کماڈیٹیز کی جانب سے بھی ایک کروڑ 50لاکھ روپئے عطیہ دیا گیا ہے اور ڈاکٹر ریڈی لیابس نے بی جے پی کو 1کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔ ریاست تلنگانہ سے بی جے پی کو سیاسی عطیہ کے حصول میں ہونے والا اضافہ کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہاہے اور کہا جا رہاہے کہ ریاست میں بی جے پی کے استحکام کو دیکھتے ہوئے ریاست میں موجود صنعتی گھرانوں کی جانب سے بی جے پی کو انفرادی سیاسی عطیات دیئے جانے لگے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انفرادی سیاسی عطیات کے معاملہ میں تلنگانہ میں بی جے پی نے دیگر سیاسی جماعتوں پر سبقت حاصل کر لی ہے اور برسراقتدار تلنگانہ راشٹر سمیتی کو بھی ان عطیات کے معاملہ میں پیچھے کردیا ہے۔ اپرنا کنسٹرکشنس کی جانب سے بی جے پی کو 50لاکھ روپئے کا عطیہ دیا گیا ہے جبکہ مرکزی وزیر سیاحت مسٹر جی کشن ریڈی نے انفرادی عطیہ میں 26 لاکھ روپئے پارٹی فنڈ دیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو عطیہ دینے والی کمپنیوں اور شخصیات میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے علاوہ فارما کمپنیاں‘ پروڈکشن کمپنیاں اور ڈیولپرس کے علاوہ معروف صنعتکار بھی شامل ہیں جو کہ تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو عطیہ دے رہے ہیں۔ م