بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی کو ایک شخص نے طمانچہ رسید کردیا

,

   

انبالہ 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے ضلع انبالہ میں پیر کو پیش آئے ایک عجیب واقعہ میں ایک شخص نے بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی سنتوش سرون کو طمانچہ رسید کردیا جب وہ ایک گاؤں میں عوام کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ پولیس نے کہاکہ اس شخص نے بظاہر کسی اشتعال کے بغیر ہی خاتون رکن اسمبلی کو طمانچہ رسید کردیا۔ پولیس نے اس اندیشہ کو بھی مسترد نہیں کیا ہے کہ غالباً اس شخص کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ملزم کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔