بی جے پی کی صدر جمہوریہ ہند سے بنگال میں نظم و نسق کی بدترین صورتحال کی شکایت کی

   

نئی دہلی، 15 اکتوبر (سیاست ڈا ٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وفد نے منگل کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کرکے انہیں مغربی بنگال میں نوراتری کے موقع پر سیاسی قتل کی اطلاعات فراہم کی اور الزام لگایا کہ ریاست میں قانون ونظم و نسق کی صورت حال پوری طرح سے خراب ہے اور انارکی پھیلی ہوئی ہے ۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجے ورگیہ نے ملاقات کرنے کے بعد راشٹرپتی بھون سے باہر موجود نامہ نگاروں سے کہا کہ نوراتری کے دنوں میں دو قتل ہوئے ہیں۔ سال 2014 سے ریاست میں سیاسی قتل کا دور شروع ہوا ہے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات، لوک سبھا عام انتخابات اور پنچایت انتخابات سبھی میں زبردست تشدد کے واقعات پیش آئے اور لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی تشدد کا نہیں۔مقامی بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں سیاسی قتل کا جاری رہنا بہت ہی تشویش کی بات ہے ۔انہوںنے کہا کہ ریاست میں ارکان پارلیمنٹ سے لے کر عام کارکن تک کو بے رحمی سے پیٹا جارہا ہے ۔ متوفیوں کے اہل خانہ قاتلوں کی نامزد رپورٹ درج کرانا چاہتے ہیں لیکن پولس نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج کررہی ہے ۔