بی جے پی کی ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگا ٹ نے چپلوں سے افیسر کی پیٹائی کردی۔ ویڈیو

,

   

سال2019کے ہریانہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر پھوگاٹ نے مقابلہ کیا اور انہیں شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا

نئی دہلی۔ٹک ٹاک اسٹار سے بی جے پی لیڈر بننے والی سونالی پھوگاٹ کا ایک ویڈیو جس میں وہ ایک پولیس افیسرکی چپل سے پیٹائی کررہی ہے سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔

مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جمعہ روز ہریانہ میں پھوگاٹ کسانوں کی ایک مارکٹ کا معائنہ کررہی تھیں

۔ پھوگاٹ نے کسانوں کی شکایت پر مشتمل ایک فہرست کے ساتھ مذکورہ زراعی مارکٹ کمیٹی کے ایک رکن سلطان سنگھ سے ملاقات کی اور اسی وقت ان کی مارکٹ کمیٹی سکریٹری سے گرما گرم بحث ہوگئی جس پر انہوں نے بے ہودہ ریمارکس کا الزام بھی عائد کیاہے۔

ویڈیو میں برہم پھوگاٹ جو ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے ہیں سلطان کی پیٹائی کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں کہ”تمہارے جیسے لوگوں کے بے ہودہ باتیں سننے کے لئے کیامیں کام کررہی ہوں؟

ایک باوقار زندگی گذارنے کا مجھے کوئی اختیار نہیں ہے‘ تمہیں جینے کا کوئی حق نہیں ہے“۔مذکورہ شخص بی جے پی لیڈر کے ساتھ رحم کی بھیک مانگتے ہوئے کہتا دیکھائی دے رہا ہے کہ ان کی شکایت پر اس نے کاروائی کی ہے۔

سال2019کے ہریانہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر پھوگاٹ نے مقابلہ کیا اور انہیں کانگریس کے امیدوار کلدیپ بشنوائی کے سامنے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

کانگریس کے ترجمان اور کیتھال سے سابق رکن اسمبلی رندیپ سنگھ سرجیوالہ نے چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھٹر سے پھوگاٹ کے خلاف کاروائی کا استفسار کیاہے۔

انہو ں نے اپنے ہندی میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہاکہ ”کھٹر حکومت کے لیڈر کی گھٹیا حرکت‘مارکٹ کمیٹی سکریٹری کو جانوروں کی طرح پیٹا گیاہے’کیاسرکاری نوکری کرنا اب جرم ہے؟کیاکھٹر صاحب کاروائی کریں گے؟کیا میڈیا اب بھی چپ رہے گا؟“