بی جے پی کے دس سالہ دور میں کسان یکسر نظر انداز: جیون ریڈی

   

آرمور:24/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں ٹی جیون ریڈی نے کانگریس پارٹی امیدوار نظام آباد نے کانگریس پارٹی انچارج آرمور ونئے کمار ریڈی اور دیگر کانگریس قائدین کے ہمراہ پی آر بھون میں پریس میٹ کا انعقاد کیا اور بتایا سابق ایم پی ڈی اروند کو اب کسانوں کی یاد آررہی ہے۔ بی جے پی حکومت کے دس سالہ اقتدار میں کسانوں کو نظر انداز کردیا گیا۔ ان کی اگائی ہوئی کاشت کی واجبی قیمت ادا کرنے سے قاصر رہے۔ اورنہ ان کے قرض کو معاف کیا گیا۔ فصلوں کے نقصان کی پابچائی نہیں کی گئی۔ نظام آباد کی عوام نے پانچ سال کے سی آر کی دختر کے کویتا کو ایم پی حیثیت سے موقع دیا ۔ان کی ترقیاتی کاموں کی ناکامی پر ڈی اروند کو پانچ سال موقع دیا۔ لیکن وہ بھی کویتا کے نقشے قدم پر چلے۔ڈی اروند نے کسانوں کو کامیابی کے اندرون 10 دن ہلدی بورڈ کے قیام کا وعدہ کیا اور ایک بانڈ پیپر تحریری شکل میں دیا۔ جیون ریڈی نے آگے بتاتے ہوئے کہا کہ اروند کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے 66 بند کی ہوئی فیکٹریوں کو دوبارہ آغاز کیا گیا۔ اور کانگریس پارٹی سے ہی ترقی ممکن ہے۔ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران اسکیمات کی عمل آوری کا جو وعدہ کیا تھا۔ ان اسکیمات پر عمل آوری کی جارہی ہے۔ اب عوام تبدیلی چاہ رہی ہے۔ جس طرح تلنگانہ ریاست سے کے سی آر حکومت کو بے دخل کیا گیا ۔ اسی طرح مرکزی سے مودی حکومت کو بے دخل کردیا جائے گا جس کی عوام بے چینی سے منتظر ہے اور انڈیا اتحاد مرکز میں حکومت قائم کرے گا۔ راہول گاندھی ملک کے وزیراعظم بنیں گے ۔