بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کیخلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد : /20 جولائی (سیاست نیوز ) سرورنگر پولیس نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف اشتعال انگیز ریمارکس پر بی جے پی کے نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔شہر سے تعلق رکھنے والے ایک ایڈوکیٹ جن کی شناخت روی کمار کے طورپر کی گئی ہے ، سرورنگر پولیس سے رجوع ہوئے اورکہاکہ رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں 13جولائی کو منعقدہ پریس میٹ کے دوران وزیراعلی اور دیگر افراد کے خلاف بدکلامی کی۔انہوں نے کہاکہ یوٹیوب پر انہوں نے یہ پریس کانفرنس دیکھی۔اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اروند کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا۔ع