بی جے پی ۲۰۱۹ میں ۱۴ ۲۰ کی تاریخ دہرا کر شاندار جیت درج کرے گی :پیوش گویل

   

۲۰۱۹ کے انتخابات کا بگل ابھی بجا ہی نہیں اور نہ تاریخوں کا اعلان ہوا بی جے پی نے اپنے جیت کے وعدے کرنے شروع کر دیا ہے، وزیر ریلوے پیوش گویل نے کہا کہ ۵۱ فیصد ووٹ حاصل کر نا ہمارا ہدف ہے، اور بی جے پی اسی دعوے کو لے کر انتخابات میں اترے گی ، گویل نے آپوزیشن پر حملہ کرتے ہوے کہا کہ انکے اتحاد سے بی جے پی کو ذرا بھی فرق نہیں پڑے گا، گویل نے بی جے پی کے ہیڈ کواٹر میڈیا کو مخاطب کرتے ہوے مزید کہا کہ بی جے پی کل ۵۴۰ سیٹوں پر انتخابات لڑے گی ہم نے پورے علاقوں کا دورا کیا ہے جس کی بنا پر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بی جے پی ۲۰۱۴ سے زیادہ سیٹوں پر جیت کر ایے گی۔
بی جے پی لیڈر نے یو پی میں ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد کو غیر اخلاقی قرار دیا او رمزید کہا کہ آپوزیشن جس کے ساتھ چاہے اتحاد کریں یہ انکا حق ہے بی جے پی کو اس سے کویی فرق نہیں پڑھنے والا ہے، بی جے پی کسی کے اتحا د سے نہیں ڈرتی اپو زیشن کے پاس نہ تو نظریہ ہے اور نا تو پالیسی ہر گھوٹالہ کے پیچھے مجبوریا ں گنایی جاتی ہے اب ملک کے عوام کو یہ طی کرنا ہوگا انہیں مضبوط سرکار چاھییے یا مجبور سرکار۔