حکومت کے اقدام پر مبارکباد کی پیشکشی ، پسماندہ طبقات کے تنظیموں کے ذمہ داروں کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد۔10۔اکٹوبر۔(سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے پسماندہ طبقات کی تنظیموں کے ذمہ داروں نے ریاست میں حکومت کی جانب سے فوری طور پر بی سی طبقات کے معاشی ‘سماجی اور طبقاتی سروے کے آغاز کے منصوبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی قیام گاہ واقع جوبلی ہلز پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریاست میں فوری طور پر پسماندہ طبقات کے معاشی ‘ سماجی اور طبقاتی سروے کے منصوبہ پر عمل آوری کی صورت میں بی سی زمرہ میں شامل طبقات کے حقیقی اعداد وشمار منظر عام پر لائے جاسکیں گے۔ بی سی تنظیموں کے قائدین کی چیف منسٹر سے اس ملاقات کے دوران ،ڈپٹی چیف منسٹر وریاستی وزیر فینانس مسٹر ملو بھٹی وکرمارک ‘ صدر پردیش کانگریس مسٹر مہیش کمار گوڑ‘ گورنمنٹ وہپ مسٹر آدی سرینواس‘ رکن پارلیمنٹ انیل کمار یادو‘ کے علاوہ بی سی ویلفیر اسوسیشن کے صدر مسٹر جے سرینواس گوڑ کے علاوہ دیگر بی سی قائدین موجود تھے ۔بی سی قائدین نے چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران حکومت تلنگانہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق کہا کہ ریاستی حکومت اس سروے کا فوری آغاز کرتی ہے تو ایسی صورت میں بی سی طبقات کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا ۔ مسٹر جے سرینواس گوڑ نے کہا کہ بی سی طبقات کے طبقاتی ‘ معاشی اور سماجی سروے کے سلسلہ میں عرصہ دراز سے جاری مطالبہ کو کانگریس حکومت کی جانب سے پورا کیا جارہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔3