تاج ختم نبوت کی حفاظت عظیم سعادت مندی

   

اسلامی لباد ے میں باطل فتنوں کا مقابلہ ضروری ، کاماریڈی میں علماء کا مشاورتی اجلاس، حافظ محمد فہیم الدین کا خطاب

کاماریڈی 17/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علماء صلحاء بزرگان دین کے قدم سے علاقہ میں باطل کی جڑیں کھوکھلی اور کمزور پڑجاتی ہیں، علماء کی آمد باعث برکت اور سعادتمندی ہے، ان خیالات کا اظہار حافظ محمد فہیم الدین منیری کی صدارت میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے مسجد محمود اشرف کاماریڈی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے مولانا نظر الحق قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ، نیز حافظ محمد فہیم الدین منیری نے ختم نبوت کی حفاظت اور اس کے مزید کام میں استحکام کی اہمیت پر خطاب کرتے کہا کہ معلمین ونگران حضرات کی محنت وکوششیں کافی نفع بخش ثابت ہوتی ہیں، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے خاص فضل وکرم اور نبی اکرمﷺ کی تاج ختم نبوت کی نسبت پر قائم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے تحت 90 سے زائد دیہاتوں میں 1200سے زائد بچے اور بچیاں علوم دینیہ عقائد صحیحہ اور دینی اسلامی ماحول سے سرشار ہورہے ہیں، یقیناً یہ امت کا عظیم سرمایہ ہے، ہمیں اس نظام کے تحت کام کرنے والے عملہ کی ضرور قدر کرنی چاہئے، اصل مصروفیت عقیدت ختم نبوت کا تحفظ ہے ۔یاد رکھیں! باطل ایک گہرا اور گندا اندھیرا ہے، اور اسلام حق بیش بہا نور اور اجالا ہے، اسی وجہ سے قادیانی لالچ دے کر بھولے بھالے معصوم لوگوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کرتے ہیں، یہی حال عیسائیت کا بھی ہے، باطل جس شدت سے آتا ہے، اتنا ہی ان مقامات پر اپنا اثر چھوڑ جاتا ہے، مجلس تحفظ ختم نبوت اسی کو ختم کرنے کیلئے ہے، ہمیں ہر وقت اس مبارک کام کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، گھر گھر اس نظام کو پہنچانا ہمارا مشن ہے، کیونکہ آج باطل مختلف لبادے اوڑھے ہوئے ہماری بستیوں اور گھروں تک پہنچ رہا ہے، فیاض بن یاسین کا فتنہ دعا تعویذ کا سہارا لیکر، اور گوہر شاہی کا فتنہ انٹرنیٹ کے ذریعے، جبکہ شکیل بن حنیف کا فتنہ اسلامی لبادہ اوڑھ کر لوگوں میں گھس رہا ہے، ہمیں ان فتنوں کے خلاف کھڑے ہونے اور محنت کرنے کی ضرورت ہے، جتنی محنت ہم نے ماضی میں کی ہے، آج اس سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے، اور آج ان محاذ پر اس سے بھی زیادہ لگن پیدا کرنے اور ان باطل فتنوں کا مکمل یکسوئی کیساتھ تعاقب کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کا حربہ قدرے مختلف ہے، یہ سچ ہے کہ حق پیدا ہوتا ہی ہے، باطل کے فرار ہونیکے لئے اور باطل محتاج ہوتا ہے۔ اللہ جس سے تاج ختم نبوت کی حفاظت کا کام لینا چاہتا ہے، اسے دنیا وآخرت کی کامیابیاں اور قبولیت سے سرفراز فرماتا ہے، اسی لیے کمربستہ ہوکر ختم نبوت کے تحفظ کے کاز سے اپنی وابستگی کو مضبوط بنا کر ہونے والے مجلس تحفظ ختم نبوت کے جلسہ عام اور اسکی تیاری میں پہل کریں۔