تاج محل‘ آگرہ کاقلعہ کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھولاجارہا ہے

,

   

اگرہ۔عوام کے لئے تاج محل اور آگرہ کا قلعہ 21ستمبر کے روز دوبارہ ان لاک 4کے حصہ کے طور پر کھول دیاجائے گا‘بسنت کمار سپریڈنٹ ارکیالوجسٹ‘ اے ایس ائینے پیرکے روزیہ بات کہی ہے۔

کمار کے مطابق ہر روز بالترتیب دونوں یادگاروں میں محض5000اور2500سیاحوں کو ہی منظوری دی جائے گی

احتیاطی اقدامات
احتیاطی اقدامات کے طور پر ٹکٹ کے کاونٹرس کھلے نہیں رہیں گے اور الکٹرانک ٹکٹ سیاحوں کو فراہم کئے جائیں گے۔

بسنت نے اے این ائی سے کہاکہ”تاج محل اور اگرہ فورٹ21ستمبر سے سیاحوں کے لئے کھول دیاجائے گا۔

تاج محل اور اگرہ کے لئے ایک روز میں بالترتیب 5000اور2500سیاحوں سے زائد کو منظوری نہیں دی جائے گی“۔

عالمی وباء
عالمی وباء سے مقابلے کے لئے مارچ میں قومی لاک ڈاؤن نفاذ کے ساتھ ہی مذکورہ یادگاروں کو عوام کے لئے بندکردیاگیاتھا۔

مرکزی وزیر صحت کے مطابق اترپردیش میں 61,625سرگرم معاملات کویڈ کے ہیں جبکہ3920اموات اب تک ہوئے ہیں۔