تارکین وطن کیلئے بینک کھاتہ کھولنا اب آسان

   

نئی دہلی ۔ 14 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے تارکین وطن کیلئے کے وائی سی قواعد کو آسان بناتے ہوئے انہیں بینک کھاتہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کے لئے ان کو خود کے حلفنامہ کے ذریعہ مقامی پتے سے واقف کرانا پڑے گا جو ان کی رہائش کا معقول ثبوت ہو۔ یہ شرط آدھار میں دیئے گئے پتہ سے مختلف ہونے کی صورت میں لاگو کی جائے گی۔