تاملناڈو۔ ایک 13سال کی بیٹی کو حاملہ کرنے والا شخص گرفتار

,

   

پولیس کا کہنا ہے کہ VIIIویں جماعت کی طالب علم مذکورہ 13سالہ لڑکی کو سرکاری ویلوری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیاگیاتھا جہاں پر اس نے ایک لڑکے کو جنم دیاہے۔


چینائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاملناڈو کے ویلوری کے ایک صنعتی یونٹ میں ویلڈر کے طور پر کام کرنے والے ایک14سالہ شخص کو اپنی ہی13سالہ بیٹے کو حاملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاہے۔

وہ شخص اور اس کی بیوی اٹھ سال قبل علیحدہ ہوگئے تھے اور اس کے بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ادوکام برائی ویلوری میں اس کے اور اس کے والدین کے ساتھ رہ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8ویں جماعت کی طالب علم مذکورہ 13سالہ لڑکی کو سرکاری ویلوری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیاگیاتھا جہاں پر اس نے ایک لڑکے کو جنم دیاہے۔

جب اسپتال انتظامیہ نے لڑکی سے پوچھا تو اس نے بتایاکہ 2021نومبر سے اس کا باپ اس کے ساتھ زیادتی کررہا ہے۔ مذکورہ اسپتال انتظامیہ نے فوری پولیس کو اس کی جانکاری دی جس نے مذکورہ شخص کو تحویل میں لے کر تفتیش کرنے پر اس نے اپنا جرم قبول کیاہے۔

ائی پی سی کی دفعہ 376پی او سی ایس او ایکٹ کی دفعہ 5کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ اس کو چہارشنبہ کے روز گرفتار کرکے پی او سی ایس او عدالت میں پیش کیاگیا جہا ں سے اس کوعدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔

ماہر نفسیات اورتاملناڈو کے ایک سرکاری میڈیکل کالج سے نفسیات کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹرسلیقہ بیگوم نے ائی اے ایس کوبتایاکہ ’یہ ایک عظیم جرم ہے۔

محافظ کا خود شکاری بن جانا قابل قبول نہیں ہے اور پولیس کوچاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دلانے کاکام کرے۔ ممکن ہے کہ وہ جنسی تعلقات کے متعلق غلط تصوارت رکھتا ہے جس کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیاہے“۔