تبریز انصاری کیس :فردجرم میں قتل کا الزام حذف کرنے کی مدافعت ،پولیس کاردعمل

   

سرائے کیلا ۔ /11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ پولیس نے چہارشنبہ کے دن پرزور انداز میں اپنے فیصلہ کا دفاع کیا تاکہ فرد جرم میں نرمی پیدا کرتے ہوئے قتل کا الزام حذف کردیا جائے ۔جبکہ 11 افراد کو تبریز انصاری کو زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردینے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ 24 سالہ تبریز انصاری مبینہ طور پر قومی ٹی وی پر سلاخوں سے زدوکوب کئے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ اسے ایک ستون سے باندھ کر جئے شری رام اور جئے ہنومان کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جارہا تھا ۔ اسے سرقہ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔