تبلیغی مرکز کے ارکان کو انتباہ دہلی پولیس کی جانب سے ویڈیو جاری

,

   

٭ دہلی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں نظام الدین تبلیغی مرکز کے سینئر ارکان کو ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کے پیش نظر عمارت کا تخلیہ کرنے کی وارننگ دی جارہی ہے۔ یہ ویڈیو ریکارڈنگ 23 مارچ کو حضرت نظام الدین اسٹیشن ہاؤز آفس کے دفتر میں کی گئی تھی۔ پولیس عہدیدار ویڈیو میں بارہا پولیس کی درخواست کو نظرانداز کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا مرکز کے ارکان کو انتباہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔