تبوک کا ’طیارہ اسکوائر‘ سیاحوں کی پہلی پسند

   

ریاض: سعودی عرب میں شہروں کو خوبصورت بنانے کے لیے بلدیاتی ادارہ اپنے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں منفرد ماڈل نصب کرتے ہیں۔الاخباریہ نے اس حوالے سے تبوک کے مرکزی چوراہے کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طیارہ نصب ہے جو ’طیارہ اسکوائر‘ کے نام سے معروف ہے۔’طیارہ اسکوائر‘ علاقے کی اہم شاہراہوں کو جوڑتا ہے اور خاص پہچان بھی بنا ہوا ہے۔ طیارہ کو چوراہے پر اس طرح نصب کیا گیا ہے جیسے یہ ابھی پرواز کرنے والا ہے۔تبوک کے قریبی شہروں کے لوگ اس ماڈل کو دیکھنے آتے ہیں۔ صبح اور شام کے وقت سرسبز چوراہے پر نصب طیارہ کے ماڈل کا دلکش منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔الاخباریہ چینل کے مطابق یہ طیارہ سعودی شاہی فضائیہ کی تاریخ کی گواہی بھی دیتا ہے۔