حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ انکم ٹیکس نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ PAN کارڈ ہولڈرس کے لیے PAN 2.0 سسٹم کے تحت نیا PAN کارڈ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہگی ۔ یہ سسٹم کاروباری سرگرمیوں کے لیے ’ کامن آئیڈنٹیٹی فائیر ‘ متعارف کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے ۔ حال ہی میں مرکزی کابینہ میں پیان کارڈ اپ گریڈ کے لیے 1435 کروڑ روپئے کی لاگت سے PAN 2.0 پراجکٹ کو منظوری دی گئی ۔ موجودہ پیان کارڈ ہولڈر کو PAN.2.0 سسٹم کے تحت نیا پیان کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تاہم اگر پیان کارڈ ہولڈر کو کسی قسم کی اپ ڈیٹ یا درستگی کرنی ہو تو وہ درخواست دے سکتے ہیں ۔ پرانے پیان کارڈ PAN.2.0 کے تحت تسلیم کئے جائیں گے ۔ اگر کسی کے پیان کارڈ میں QR کوڈ نہیں ہے تو وہ اپنے موجودہ پیان نمبر کے ساتھ نئے QR کوڈ والے پیان کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ جیسا کہ مرکزی بورڈ آف ڈائرکٹر ٹیکسیس (CBDT) نے بتایا ہے ۔۔ ش