تحریک طالبان پاکستان کا ملک بھرمیں حملوں کا انتباہ

   

اسلام آباد : کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)نے پیر کے روز جون میں حکومت کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیاہے اوراپنے جنگجوؤں کو ملک بھرمیں حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔ٹی ٹی پی نے 2007ء میں ابھرنے کے بعد سے ملک بھر میں سیکڑوں تباہ کن حملوں،بم دھماکوں اور ہزاروں ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی ہے یا اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان ہلاکتوں کا ذمہ دارقراردیا جاتا ہے۔یہ جنگجو گروپ افغانستان میں طالبان سے الگ تھلگ ہے لیکن ان کی نظریاتی اساس ایک ہی ہے۔