تحفظ کے لئے بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی نے کھٹکھٹایا ہائی کور ٹ کا دروازہ

,

   

دلت سے شادی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے سے والد نے کیاانکار
لکھنو۔ ساکشی مشرا بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی جس نے دعوی کیاہے کہ دلت شخص سے شادی کرنے کے سبب اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیاہے نے جمعرات کے روز تحفظ کی مانگ کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

مذکورہ 23سالہ ساکشی جس کے والد راجیش مشرا بریلی ضلع میں بتھاری چین پور سے رکن اسمبلی ہیں‘ نے چہارشنبہ کے روز اس اعلان کے ساتھ کہ اس نے29سالہ اجیتش کمار کے ساتھ شادی کرلی ہے سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔

اور ویڈیو میں وہ اپنے والد سے اپیل کرتے ہوئے دیکھائی دی کہ اس کی شادی کی مخالفت کرنا بند کردیں اور ان کے پیچھے لگائے گئے اپنے لوگوں کو واپس طلب کرلے۔

عدالت میں دائر درخواست میں مذکورہ جوڑے نے اپنے الزامات کو دہراتے ہوے سکیورٹی کی مانگ کی ہے۔مذکورہ درخواست گذار نے دعوی کیا کہ مسٹر مشرا خوش نہیں ہیں کیونکہ وہ ایک برہمن ہیں اوران کا داماد دلت ہے۔

جج نے 15جولائی کو اگلے سنوائی کی تاریخ مقرر کی ہے کیونکہ درخواست گذار عدالت میں موجود نہیں تھے

۔شرمندگی کا سامنا کررہے مسٹر مشرا نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کے حلاف لگائے گئے الزامات”جھوٹے“ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کی بیٹی جوان ہے اور ”اس کو ذاتی طور پر فیصلہ لینے کا پورا حق حاصل ہے“۔

مذکورہ رکن اسمبلی نے کہاکہ ”میں نے کسی کو جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی ہے‘ اور نہ ہی ہمارے گھر کے کسی فرد نے ایسا کیاہے۔ کسی کو بھی میرے طرف سے دھمکی کا سامنا نہیں ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں مصروف ہیں۔بریلی کے سینئر سپریڈنٹ آف پولیس مونیراج جی نے کہاکہ پولیس کو سوشیل میڈیاکے ذریعہ معاملے کی جانکاری ملی ہے اور انہوں نے جوڑے کو بھروسہ دلایاکہ اگر وہ سکیورٹی کے لئے درخواست دے گاتو ہم انہیں تحفظ فراہم کریں گے۔

ایس ایس پی نے کہاکہ ”ہم نے اجتیش کے گھر کی ناکی بندی کرتے ہوئے وہاں پر چوبیس گھنٹہ کی سکیورٹی رکھ دی ہے۔

ہم جوڑے کی تلاش کررہے ہیں تاکہ انہیں ان کی سکیورٹی کے متعلق بھروسہ دلاسکیں“۔ اجیتیش کے والد ہریش کمار نے مبینہ طور پر کہاکہ بی جے پی رکن اسمبلی کے قریبی لوگوں سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مذکورہ گھر والے 5جولائی کے روز سے گھر چھوڑ کر کسی نامعلوم جگہ پر چھپے ہوئے ہیں۔ مسٹر ہریش نے کہاکہ ”میں مقامی پولیس اور میڈیا اور بی جے پی رکن اسمبلی سے رجوع ہوا تھا اور انہیں حالات سے واقف کروایا اور انہیں شادی کی سند بھی دیکھائی۔

معاملے دو خاندانوں کے درمیان میں ہیں اورہم کو حل نہیں کرپارہے ہیں“۔ سوشیل میڈیاپر شیئر کئے گئے مختصر ویڈیو میں ساکشی نے کہاکہ ان کی فیملی‘ والد اور اس کے ساتھی سب شوہر کے بعد ہیں