حیدرآباد۔6۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے تحقیر عدالت کے معاملہ میں چار پولیس عہدیداروںکو چار ہفتے جیل کی سزا سنائی ہے۔ جوائنٹ کمشنر پولیس سرینواس اے سی پی بنجارہ ہلز سدرشن ، جوبلی ہلز سرکل انسپکٹر راج شیکھرریڈی اور سب انسپکٹر نریش کو چار ہفتے جیل کی سزا سنائی گئی۔ شوہر اور بیوی کے تنازعہ سے متعلق کیس میں ان عہدیداروں پر سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس کام کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سی آر پی سی 41A کے تحت نوٹس جاری نہیں کی گئی ۔ ہائی کورٹ نے ان الزامات کی جانچ کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں کو جیل کی سزا دی ہے۔ عدالت نے کمشنر پولیس سی وی آنند کو ہدایت دی کہ چاروں پولیس عہدیداروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کریں۔ ہائی کورٹ نے پولیس عہدیداروں کو اپیل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سزا پر 6 ہفتہ کی روک لگادی ہے۔ ر