تربیتی پروگرام کیلئے 2 اکٹوبر کو اہلیتی امتحان

   

جگتیال /28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلعی عہدیدار محکمہ بہبود درج فہرست طبقات کے.راجکمار نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ درج فہرست طبقات ریاست تلنگانہ سے متعلقہ اسٹڈی سرکل شاخ جگتیال کے مرکز میں منعقد کئے جانے تربیتی پروگرام 5 ماہی مفت فاؤنڈیشن کورس (تمام مسابقتی امتحانات کیلئے) کیلئے ماہ اکتوبر کی 2 تاریخ کو اہلیتی امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔درخواست کا ادخا ل کرنے والے امیدواروں کے ہال ٹکٹ www.studycircle.co.in سے 29 /ستمبر سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔امتحان صبح 11.00 بجے تا دوپہر 1.00 بجے تک ایس کے این آر سرکاری ڈگری اینڈ پی جی کالج میں منعقد کیا جائیگا۔ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار اپنے امتحانی مرکز میں ہال ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کسی ایک شناختی کارڈکو اپنے ساتھ لائیں۔امتحان میں صرف بلاک بال پوائنٹ پن کا ہی استعاال کیا جائے۔اہلیتی امتحان میں منتخب ہونے والے امیدواروں کیلئے 19/اکتوبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔مزید تفصیلات کیلئے اسٹڈی سرکل کے فون نمبر 9059544770 پر رابطہ کریں۔

پکوان عملہ کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
جگتیال /28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبودکی اطلاع کے مطابق اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات میں پکوان کے عملہ کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں سوشل ویلفیر، ٹرائیبل ویلفیر،بی سی ویلفیر اور میناریٹی ویلفیر اور ماڈل اسکول و دیگر سوسائیٹیوں سے متعلقہ 250 افراد نے شرکت کی۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈیشنل کلکٹر بی.ایس لتا اور محکمہ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار ایل.سائی بابا نے شرکت کی۔سوشل ویلفیر آفیسر راجا شیکھر اور سرسلہ جگتیال اضلاع کے آر ایل سی سید حمید ،پرنسپل کنکم تروپتی،ڈاکتر راجندر،مہیندر اور دیگر موجود تھے۔