تربیت حجاج سعادت بھی ضرورت بھی

   

تربیتی کلاس سے مفتی سید آصف ندوی کا خطاب
حیدرآباد۔ 29 مئی (راست) اللہ کے مہمان ہر دور میں حج بیت اللہ کے لئے عازم ہوئے ہیں کورونا کے وقت بھی اللہ تعالیٰ نے حج کی توفیق بخشی اور دو سال کے وقفہ کے بعد اب امسال بیرونی حجاج کے لئے اللہ تعالیٰ کا بلاوا آیا ہے۔ حاجی اللہ کے بلاوے پر ہی وہاں پہنچتا ہے۔ کورونا کے بعد تعداد کی کمی اور مالی اخراجات کے اضافہ کے بعد ہر عازم کے لئے تربیت ضروری کام ہے اور یہ سعادت بھی ہے کہ اللہ کے مہمانوں کے قیام و اعمال، عمرہ و حج کے مناسک کو سکھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ماسٹر ٹرینر بانی جنرل سکریٹری لیک سوسائٹی نے گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں منعقدہ حج 2022 کی پہلی ہفتہ واری کلاس میں کیا اور اس سلسلہ میں حج و عمرہ کے فرائض و واجبات اور دعاوؤں کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کی جنرل نالج بھی بتائی۔ اس موقع پر جناب محمد نواب انجینئر نائب صدر سوسائٹی و جناب محمد نعیم الدین سابقہ خادم الحجاج نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ مولانا کی دعا پر کلاس اختتام پذیر ہوئی۔