نظام آباد میں تعمیری کاموں کی سنگ بنیاد تقریب سے ریاستی وزیر کا خطاب
نظام آباد : وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی نے آج بالکنڈہ حلقہ اسمبلی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں گذشتہ 7 سالوں سے تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ تلنگانہ میں ہونے والی ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے 14 سرپنچ ان کے دیہاتوں کو تلنگانہ میں شامل کرنے اور اسی طرح کرناٹک کے رائچور کے رکن اسمبلی نے تلنگانہ میں کئے جانے والے پالیسیوں کو عمل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن اپوزیشن کا چیف منسٹر کے کاموں پر تنقید کرنا سراسر غلط ہے ۔ مسٹر پرشانت ریڈی آج ویلپور منڈل میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر آئیلما کے مجسمہ کی بھی نقاب کشائی کی اور کہا کہ پڑوسی ریاست کے سرپنچ اور رکن اسمبلی تلنگانہ کی ترقی سے متاثر ہوکر ستائش کررہے ہیں تو اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ تلنگانہ کا کالیشور پراجیکٹ عالمی سطح پر سب سے بڑا آبی پراجیکٹ اور 3 سال کی مدت میں اسے تکمیل کیا گیا اور ایک کروڑ گھروں کو گھر گھر آبی سہولتیں فراہم کی گئی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا عالمی سطح پر بھی جائزہ لیا جارہا ہے تلنگانہ میں عمل کئے جانے والے آسرا ، رعیتو بیمہ ، مفت برقی ، کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک اور دیگر کئی ترقیاتی کام کی انجام دہی کے ذریعہ ملک گیر سطح پر تلنگانہ کو ایک منفرد مقام حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنقیدوں کے بجائے تعمیری کاموں میں تعاون کریں ۔